Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم این اے علی وزیرکی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2022 02:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیرکی ضمانت منظورکرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ سماعت پرمحفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے علی وزیرکی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورکی۔

علی وزیرکے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکے الزامات پر تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج ہے۔

رکن قومی اسمبلی کی اس سے قبل 3 مقدمات میں پہلے ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس آئی او کوہرصورت پولیس فائل پیش کرنےکی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل مئی 2022 میں سندھ ہائی کورٹ نےعلی وزیرکی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپے کےعوض منظورکی تھی۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے علی وزیر کو 16 دسمبر2020 میں اشتعال انگیزتقاریر کے الزام میں پشاورسے گرفتارکیا گیا تھا، 19 دسمبرکوانہیں بذریعہ طیارہ کراچی لانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاتھا۔ 20 دسمبرکوانسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر 3 دیگر پی ٹی ایم رہنماؤں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

علی وزیر خلاف کراچی میں مقدمہ درج ہوا تھا اورسندھ پولیس نے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو ان کی گرفتاری کی درخواست کی تھی۔

کراچی پولیس نے ریاست کی مدعیت درج کی جانے والی ایف آئی آرتعزیرات پاکستان کی دفعات 120 بی، 153اے، 505 (2)، 188 اور34 شامل کی تھیں۔