Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ایمی ایوارڈز: ‘سکسیشن’ اور ‘ٹیڈ لاسو’ نے میدان مارلیا

'سکوئڈ گیمز' کےاداکارلی جنگ جے نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا
شائع 13 ستمبر 2022 11:14am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

ایمی ایوارڈزمیں ایچ بی او پردکھائے جانے والے ‘سکسیشن’ نے بہترین ڈراما کا ایوارڈ جیت لیا، ‘ٹیڈ لاسو’ بہترین کامیڈی اور ‘دی وائٹ لوٹس’ نے بہترین اینیمیٹڈ سیریزکا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں سجی74 ویں ایمی ایوارڈزکی تقریب میں ڈرامہ سیریز کی کیٹگری میں مقبول ترین ویب سیریز ‘سکوئڈ گیمز’ کےاداکارلی جنگ جے نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا جبکہ ’ یوفوریا’ کی اداکارہ زیندایا کو لیڈ ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا۔

کامیڈی میں ’ ٹیڈ لاسو’ کے جیس سودیکیز اور ‘ہاکس’ کی جین سمارٹ کو بہترین لیڈ ایکٹراور ایکٹریس کے ایوارڈ سےنوازاگیا۔

آؤٹ سٹینڈنگ لمیٹڈ سیریز کٹیگری میں ‘دی وائٹ لوٹس’ نے میدان مارلیا جبکہ اسی کیٹگری میں مائیکل کیٹن کو بہترین اداکاراور اماندا سیفرائڈ کو ‘دی ڈراپ آؤٹ’ کے لیے بہترین ایکٹریس کا ایوارڈ ملا۔

سپورٹنگ ایکٹر کی کیٹگری میں ڈراما سیریز ‘سکسیشن’ کے میتھیومیکفادین، ‘اوزارک’ کی جولیا گارنر، ‘ٹیڈ لاسو’ کے بریڈ گولڈ سٹین اور’ایبٹ ایلیمنٹری’ کی اداکارہ شرل لی رالف نے ایوارڈز حاصل کیے۔

Squid Game

Emmy Awards

Succession

Ted Lasso