Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان: سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 278 ہوگئی

بھوک سے لاچار سیلاب متاثرین پر مچھروں کی یلغار نے مسئلہ مزید سنگین کردیا۔
شائع 13 ستمبر 2022 11:05am
-روئٹرز
-روئٹرز

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 278 ہوگئی ہے، ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد مویشی ہلاک جبکہ سیلاب سے 64 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے، جبکہ علاقے میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

بلوچستان میں ایک کے بعد دوسری آفت جنم لے رہی ہے، بھوک سے لاچار سیلاب متاثرین پر مچھروں کی یلغار نے مسئلہ مزید سنگین کردیا۔

متاثرین خیموں، مچھر دانیوں اور ادویات کے منتظر ہیں مگر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔

بلوچستان میں تقریباً 3 لاکھ ایکڑ اراضی پر تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، سیلاب سے 1500 کلو میٹر سڑکیں بہہ گئیں، جبکہ ریلوے کے 22 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں۔

سیلاب سے متاثر ہونے والے کئی ہزار افراد تاحال امداد کے منتظر ہیں۔

محکمہ صحت نے تیرہ ستمبر سے لسبیلہ، خضدار اور ژوب میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

بلوچستان

Rain

floods