روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری
ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز 2 روپے 10 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کا بھاؤ 231 روپے 92 پیسے کا ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 238 روپے ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی ڈالرکی قیمت میں لگاتار اضافے پر اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاشی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے لیکن وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل جنہوں نے پی ٹی آئی پرفیول سبسڈی کی شکل میں “بارودی سرنگیں” بچھانے کا الزام عائد کیا، کہتے ہیں کہ مقامی کرنسی کے خلاف اس طرح کے فوائد درآمدی ادائیگیوں کے لیے ڈالرکی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیرکو آج نیوز کو بتایا کہ درآمدی ادائیگیوں کے لیے ڈالر کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ڈالر مقامی کرنسی کے مقابلے میں فائدہ اٹھا رہا تھا۔ پروگرام ‘فیصلہ آپ کا’ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان کو تقریباً 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جو پاکستان کی معیشت کو درپیش “بدترین چیلنج” ہے۔
Comments are closed on this story.