Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کےخلاف گرینڈ آپریشن شروع

چند روز قبل سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں کچھ افراد کو افغانستان کے جھنڈوں کے ساتھ جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2022 11:29am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کےخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا، پولیس کی بھاری نفری سہراب گوٹھ میں آپریشن کر رہی ہے۔

پولیس نے مخصوص علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستے بند کردئیے اور گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

شناختی کارڈ کی بائیو میٹرک کے ذریعے شناخت کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے آنے والی 26 افغان باشندوں کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں کچھ افراد کو افغانستان کے جھنڈوں کے ساتھ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی ہار پر جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مبینہ ویڈیوز پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے بھی ان عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان

karachi

afghani