Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے بیٹوں کیساتھ سجل علی کیا کررہی ہیں؟ تصویر وائرل

گزشتہ روز سجل علی کی بین الاقوامی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کا پریمیئر منعقد ہوا
شائع 12 ستمبر 2022 11:07pm

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ روز ٹورنٹو میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول منعقد ہوا جہاں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی پہلی اہلیہ اور ہالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم ‘واٹس لو گوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ’ کا پریمیئر بھی کیا گیا۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کے زریعے پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ سجل بھی اس فلم کا حصہ بننے پر بےحد خوش تھیں۔

سجل نے ٹورنٹو انٹرنیشنل ایوارڈز کی تقریب میں غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شبانہ اعظمی اور ہالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب تھا جوکہ اب پورا ہوگیا ہے۔

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں عمران خان اور جمائما کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔

Jemima Goldsmith

sajal aly