Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضرورت پڑی تو بھارت سے بھی سامان لیں گے: مفتاح اسماعیل

ڈالرز نہ ہونے کے باعث اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا
شائع 12 ستمبر 2022 10:52pm
معیشت کو 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔ فوٹو — فائل
معیشت کو 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔ فوٹو — فائل
Exclusive debate with Miftah Ismail - Crisis in Pakistan | Faisla Aap Ka with Asma Shirazi

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں روپیہ مضبوط ہو، لیکن ساری چیزیں بس میں نہیں ہوتیں۔

آج نیوز کے پروگرام ‘فیصلہ آپ کا’ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معیشت کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالر نہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سیلاب ہے جس سے معیشت کو 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔

وزیر خزانہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے بجٹ میں بھی دو سے چار ارب ڈالرز کا فرق آجائے گا جب کہ ڈالرز نہ ہونے کے باعث اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان مشکلات میں رہے گا، امپورٹ کی کئی چیزیں روکی ہوئی ہیں، ہم چاہتے ہیں روپیہ مضبوط ہو، لیکن ساری چیزیں بس میں نہیں ہوتیں، لہٰذا ضرورت پڑی تو بھارت سے بھی سامان لیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ایل این جی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگی نہیں ہوئی، پیٹرول، کھاد اور گندم دنیا بھر میں مہنگے ہیں۔

وزیر خزانہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں پاکستان کا 80 فیصد قرضہ بڑھایا، خان صاحب نے ملک کو 48 ارب ڈالرز کا تجارتی خسارہ کیا، اسی لئے انہیں حقیقی آزادی کی بات نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے خود تو روس سےتیل نہیں لیا، مگر کوئی ہمیں سستا تیل دےگا تو ضرور لیں گے، البتہ میں ایران سے گیس لینے کے لئے بھی تیار ہوں۔

انہوں نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا خان صاحب نے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) سے قرضے نہیں لئے یا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹرمپ سے ملنے کے بعد سمجھتے تھے کہ وہ دوسرا ورلڈ کپ جیت کر آئے ہیں۔

AAJ NEWS

imran khan

IMF

floods

Miftah Ismail

dollar prices