الیکشن کمیشن نےغیرتسلی بخش جواب پرعمران خان، فواد چوہدری ،اسد عمر کو طلب کرلیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر عمران خان کو 27 ستمبر کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
ی سی پی نے عمران خان سمیت تینوں پارٹی عہدیداران کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی 27 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔
پسِ منظر
الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان ،اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے، ترجمان الیکشن کے مطابق سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے۔
Comments are closed on this story.