Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امپورٹڈ حکومت کے ہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، عمران خان

اجلاس میں پی ٹی آئی کے مہنگائی کیخلاف احتجاج کی تیاریوں پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
شائع 12 ستمبر 2022 06:43pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے امپورٹڈ حکومت کے ہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، فواد چوہدری، شبلی فراز سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے مہنگائی کیخلاف احتجاج کی تیاریوں پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ٹیلی تھان نشریات کے بلیک آوٹ پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا امپورٹڈ حکومت کے ہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، سب کو پتہ ہے کہ قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، نہ پہلے دباو میں آیا تھا نہ آئندہ آؤں گا۔

pti

پاکستان

اسلام آباد

imran khan