Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیڈی ڈیانا کی جھلک، عروہ حسین کون سا کردار ادا کرینگی؟

اداکارہ جلد ڈرامہ میری شہزادی میں نظر آئینگی
شائع 12 ستمبر 2022 06:23pm

اداکارہ عروہ حسین جلد ڈرامہ سیریل ‘میری شہزادی’ میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ عروہ حسین کافی عرصے سے اسکرین سے غائب تھیں تاہم اب ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب ڈرامہ سیریل میری شہزادی میں نظر آئیں گی جس کا ٹیزر بھی ریلیز کیا جاچکا ہے۔

اس ڈرامے کو قاسم مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے زنجبیل عاصم شاہ نے تحریر کیا ہے جس میں عروہ حسین دانیہ نامی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ڈرامے میں محبت ، دکھ اورٹریجڈی سب کچھ موجود ہے، سیریل کے مرکزی کردار میں لیڈی ڈایانا کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈیانا کی شاہی زندگی میں اچانک ایک ٹریجیڈی نمودار ہوتی ہے۔

اس حوالے سے عروہ حسین کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں میرا کردار بہت اہم ہے یقینا دیکھنے والوں‌ کو پسند آئیگا، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے پرستاروں‌ کے لئے کچھ نیا لیکر آئوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری شہزادی کی کہانی روٹین سے ہٹ کر ہے اور مجھے بہت امید ہے کہ اس کہانی کو دیکھنے والے کافی پسند کریں گے۔

یاد رہے کہ عروہ حیسن کی فلم ٹچ بٹن بھی اسی سال ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

Urwa Hocane