Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہرجانہ کیس: پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان پر جرمانہ عائد کردیا

عمران خان کی طرف سے کوئی پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا
شائع 12 ستمبر 2022 05:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں پشاور کے سیشن کورٹ نے 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بیچنے کے الزام پر پی ٹی آئی نے سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کو پارٹی سے نکالا تھا جس پر فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس دائر کیا تھا۔

کیس کی سماعت پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال نے کی جہاں وکیل درخواستگزار نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار اور گواہان کورٹ میں موجود ہیں لیکن عمران خان کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔

عمران خان کی طرف سے کوئی پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرکے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اس کیس میں اب تک 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔

imran khan

Peshawar High Court

defamation

bibi fauzia