Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق تمام درخواستیں مسترد

درخواست میں سابق اہلیہ دانیہ شاہ بھی درخواست میں فریق بنایا گیا
شائع 12 ستمبر 2022 04:12pm

سندھ ہائی کورٹ نےعامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔

عامرلیاقت کا پوسٹمارٹم کروانے کی درخواست شہری عبد الاحد کی جانب سے دائرکی گئی تھی جبکہ سابق اہلیہ دانیہ شاہ بھی درخواست میں فریق تھیں۔

اس سے قبل مقامی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا تھا۔

عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔