Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مچھلی کا سر کھانے کے 5 انتہائی حیرت انگیز فوائد

مچھلی کے سرسے نکلنے والی چکنائی سے کیا ہوتا ہے ؟
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2022 02:57pm

مچھلی ایک ایسی غذاہے جس میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں۔

پاکستان کے ہر گھر میںں مچھلی بہت شوق اور مختلف طریقوں سے پکا کر کھائی جاتی ہے۔

لوگ عام طور پر مچھلی کا گوشت کھانا پسند کرتے ہیں، لیکن سر مچھلی فروش کے پاس ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو مچھلی کے سر کے پانچ ایسے فائدے بتائیں گے جنہیں جان کر آپ اس طاقت کے خزانے کو فوراً اپنی خوراک میں شامل کر لیں گے۔

زبردست پروٹین

مچھلی کے گوشت میں بہترین معیار کا پروٹین پایا جاتا ہے، لیکن مچھلی کے فالتو سمجھے جانے والے سِرے (سَر) بھی اس پروٹین سے خالی نہیں ہوتے۔

مچھلی کے سروں سے نکلنے والا مادہ کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے کئی دائمی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

سردی کے موسم میں جسم کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے، ایسے میں مچھلی کے سر کو کھانا وائرل بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

وٹامن اے سے بھرپور

مچھلی کے سروں سے نکلنے والی چکنائی جہاں دیگر غذائی اجزا کا خزانہ ہے وہیں اس میں وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں کئی اہم کام سرانجام دیتا ہے۔

ان میں قوت مدافعت کو فعال رکھنا، جسم کو فری ریڈیکلز کے حملے سے بچانا، کینسر جیسے موذی مرض کو پیدا ہونے سے روکنا اور آنکھوں کی بینائی وغیرہ شامل ہیں۔

اومیگا تھری فیٹ

چربی والی مچھلی اور اس کی جِلد اومیگا تھری فیٹ حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے، لیکن ان کے سرسے نکلنے والا مادہ گوشت اور اسکن کی نسبت کہیں زیادہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔

اومیگا فیٹ ہمارے جسم میں بہت سے اہم کام سرانجام دیتی ہے، یہ خاص طور پر دماغ کے لیے انتہائی مفید چیز ہے اور دماغ سے منسلک بیماریاں جن میں ڈپریشن، انزائٹی، کینویژن وغیرہ شامل ہیں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

بیماریوں کا خاتمہ

میٹابولک سنڈرم جن میں ذیابطیس، ہارٹ، کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریاں شامل ہیں، خاموش قاتل کی طرح جسم کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہیں۔

اسی طرح جوڑوں کا درد ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے جو انسان کو معذور بنا کر رکھ دیتی ہے۔ مچھلی کے سروں میں موجود چکنائی کو اگر روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو یہ بیماریاں جسم کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں رہتیں۔

اگر آپ کو یقین نہ آئے تو صرف ایک مہینہ اسے روزانہ کھا کر دیکھ لیں آپ خود مان جائیں گے کہ یہ کتنی زبردست خوراک ہے۔

قیمت میں سستی

مہنگائی کے اس دور میں جب غذائی اجزا کی قیمتیں آسمان پر ہوں ایسے وقت میں مچھلی کا گوشت تو دُور کی بات لوگ سبزی کھانا بھی برداشت نہیں کر پاتے۔

مگر اس وقت آپ کو مچھلی کے سرے انتہائی سستے داموں مل سکتے ہیں کیونکہ لوگ اسے عام طور پر مچھلی فروش کے پاس ہی چھوڑ دیتے ہیں اور وہ انہیں انتہائی سستے داموں فروخت کر دیتے ہیں۔

بس تھوڑی سی توجہ کے ساتھ مچھلی کے سر کو پکائیں اور پھر اس کے لذیذ ذائقے کا لطف اٹھائیں۔

Fish Head Curry

Omega 3

Fish

fatty Acids

proteins