Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کل کراچی اور تھر پارکر میں بارش کی توقع ہے
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2022 03:52pm

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

شہرکے متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش اور کہیں کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے،گلشن حدید،اسٹیل ٹاؤن، قائدآباد، گلشن اقبال سمیت دیگرعلاقوں میں ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، حیدری، سخی حسن، نارتھ کراچی، سرجانی اوراطراف میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پی آئی ڈی سی، گرومندر، صدر، جمشیدروڈ کے علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے جبکہ اسکیم 33، سپر ہائی وے، بحریہ ٹاؤن، گلشن معمار میں بھی بارش ہوئی۔

آج سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا تاہم سکھر،خیر پور، گھو ٹکی، میرپور خاص، ٹھٹھہ، چھور، مٹھی ، عمر کوٹ بدین،حیدرآباد، کراچی اور تھر پارکر میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکے روز بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کےعلاوہ دوپہرکے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، کشمیر، سندھ، بالائی خیبر پختونخوا ،بارکھان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

Rain

Karachi Rain