Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باڈی گارڈ نے سرِ عام رنویر سنگھ کو تھپڑ جَڑ دیا

ریڈ کارپٹ پر کچھ ایسا غیر معمولی ہوا جس نے رنویر کو بھی حیران کردیا۔
شائع 12 ستمبر 2022 01:00pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو ان کے ذاتی باڈی گارڈ نے سینکڑوں لوگوں اور کیمروں کے سامنے تھپڑ جڑ دیا۔

رنویر بنگلورو میں ہونے والے سیما ایوارڈز 2022 کے ریڈ کارپٹ پر موجود تھے اور مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔

اسی دوران سیکیورٹی ان کے لیے قدرے تشویش ناک نظر آئی کیونکہ ان کے باڈی گارڈز کو ایوارڈ شو میں اپنے اردگرد موجود شائقین کو سنبھالنے میں مشکل پیش آنے لگی۔

اسی ہلچل کے دوران ریڈ کارپٹ پر کچھ ایسا غیر معمولی ہوا جس نے رنویر کو بھی حیران کردیا۔

اداکار کے محافظوں میں سے ایک انہیں بھیڑ سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا جب اس نے غلطی سے رنویر کو تھپڑ دے مارا۔

یہ واقعہ ایک ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

رنویر، جنہیں یقینی طور پر اس اچانک تھپڑ کی امید نہیں تھی، نے اس پر مزاحیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حیرانی سے اپنا دایاں گال تھاما اور سلو موشن میں مڑے۔

رنویر بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں، انہوں نے ساؤتھ انڈین فلم ایوارڈز میں شرکت کی۔

رنویر نے ایوارڈز کی تقریب میں ایک سیگمنٹ کی میزبانی بھی کی۔

Viral Video

Bollywood

Slapped

Ranveer Singh

SIIMA Awards