Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آنجہانی ملکہ برطانیہ کا تجوری میں بند خفیہ خط، جو 2085 میں کھولا جائے گا

ملکہ الزبتھ دوم نے خط میں کیا ہدایات دی ہیں اور یہ خط کس کے نام ہے؟
شائع 12 ستمبر 2022 12:29pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کا لکھا ہوا ایک خفیہ خط آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کی ایک تجوری میں بند ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے مزید 63 سال تک نہیں کھولا جا سکتا۔

یہ خط نومبر 1986 میں سڈنی کے عوام کے نام لکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کوئی بھی، یہاں تک کہ ملکہ کا ذاتی عملہ کو بھی اس خط کے متن سے واقف نہیں کہ اس میں کیا پیغام ہے۔

خط ایک محفوظ جگہ پر شیشے کے کیس میں رکھا گیا ہے۔ لیکن ایک چیز یقینی ہے کہ اسے 2085 تک نہیں کھولا جا سکتا۔

سڈنی کے لارڈ میئر کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت میں لکھا گیا ہے کہ “ آپ کے منتخب کردہ سال 2085 کے کسی مناسب دن کیا آپ براہ کرم اس لفافے کو کھولیں گے اور سڈنی کے شہریوں کو میرا پیغام پہنچائیں گے؟“

اس پر صرف “الزبتھ آر” کا دستخط موجود ہے۔

 تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

سربراہ مملکت کی حیثیت سے ملکہ الزبتھ دوم نے 16 بار آسٹریلیا کا دورہ کیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق 1999 میں آسٹریلیا نے ملکہ کو سربراہ مملکت کے عہدے سے ہٹانے کے بارے میں ریفرنڈم کرایا لیکن اسے شکست ہوئی۔

جمعہ کو سڈنی کے مشہور اوپیرا ہاؤس کو ملکہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے روشن کیا گیا۔

 تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پڑوسی دولت مشترکہ ملک نیوزی لینڈ نے اتوار کو بھی سرکاری طور پر کنگ چارلس سوم کے حوالے سے ایک ٹیلی ویژن تقریب میں اپنے سربراہ مملکت کے طور پر اعلان کیا۔

sydney

Queen Elizabeth II

Secret Letter