Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسیم شاہ کے بعد اُروشی روٹیلانے بھی خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے فاسٹ بالرکوانسٹاگرام پربھی ان فالو کردیا
شائع 12 ستمبر 2022 10:44am

ایشیا کپ میں نسیم شاہ کی شاندارکارکردگی پربھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی ایڈیٹڈ انسٹا پوسٹ نے سوشل میڈیا پرخوب توجہ حاصل کی تھی، کئی روزبعد بالآخرنسیم شاہ نے اس حوالے سے اپنا موقف بتایا تو بھارتی اداکارہ کی جانب سے بھی معاملے پر خاموشی توڑ دی گئی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں اروشی نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے اورنسیم شاہ سے متعلق میمزبنانے والوں کو کھلاڑی کانام لیے بغیرایسا کرنے سے منع کیا۔

اروشی نے اپنی ایڈیٹڈ پوسٹ کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ، 2 روز قبل میری ٹیم نے مداحوں کی ایڈٹ کردہ کچھ دلچسپ میمزشیئر کیں جن کے بارے میں علم نہیں تھا کہ ان میں کون کون شامل ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی خبربنانے سے گریزکریں۔

بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی نے انسٹاگرام اسٹوریزمیں پاک بھارت میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈیٹڈ ویڈیو شیئرکی تھی.

فین پیج سے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئرکی جانے والی اس ویڈیومیں پاک بھارت میچ کے دوران نسیم شاہ اور اُروشی روٹیلا کے مختلف کلپس یکجا کیے گئے تھے اور بیک گراؤنڈ میں عاطف اسلم کا رومانٹک گانا بھی شامل کیا گیا تھا۔

یہی نہیں، اس ویڈیو کلپ کی وضاحت دینے والی اروشی نسیم شاہ کو انسٹاگرام پربھی ان فالو کرچکی ہیں۔

دوسری جانب ہفتہ 10 اکتوبرکو دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ اس طرح سے لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں لیکن مجھے ان کا کچھ آئیڈیاز نہیں، جو لوگ گراؤنڈ میں آکرمیچ دیکھتے ہیں یہ ان کی مہربانی ہے۔

فاسٹ بالر نے بھارتی اداکارہ سے متعلق کہاکہ ، “میں نہیں جانتا کہ اروشی کون ہے ، لوگ اس طرح کی ویڈیوشیئرکرتے ہیں لیکن مجھے علم نہیں کہ کیا ہوا ہے اورکیا نہیں ہوا، ابھی اس طرح کا کوئی پلان نہیں، صرف کرکٹ پر فوکس ہے”۔

cricket

Naseem shah

Asia Cup 2022

Urvashi Rautela