Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ایشیا کپ فائنل: ‘بھارتی شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا’

بھارتی شائقین نے دعویٰ کیا کہ انہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا کیونکہ۔۔۔
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2022 09:49am

گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل کے دوران بھارتی شائقین نے دعویٰ کیا کہ انہیں میچ نہیں دیکھنے دیا گیا اور اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

دبئی میں ہونے والے میچ کا اختتام پاکستان کی شکست پر ہوا اور سری لنکا چھٹی بار ایشیا کپ کا فاتح قرار پایا۔

لیکن اس دوران ایک مبینہ تنازع بھی دیکھنے میں آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی شائقین نے دعویٰ کیا کہ انہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا، کیونکہ انہوں نے “ٹیم انڈیا” کی جرسی پہن رکھی تھی۔

“دی بھارت آرمی” نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم آپ سے تحقیقات کی درخواست کرتے ہیں، کیونکہ ہمارے ساتھیوں نے بھارت سے یہاں تک کا طویل سفر میچ دیکھنے کیلئے طے کیا ہے، اور اب انہیں مقامی حکام اور پولیس نے بتایا کہ وہ اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہو سکتے۔

ویڈیو میں لوگوں نے دعویٰ کیا کہ کہ اسٹیڈیم میں موجود اہلکار ان سے “گو انڈیا” اور “گو بیک” جیسی باتیں کر رہے تھے اور انہیں دھکے بھی دے رہے تھے۔

میچ دیکھنے کیلئے پہنچنے والے بھارتی شائقین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔ ہمیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ ہم گھر سے دور ہیں، ایسے میں ہم جلدی جلدی کپڑے بدل کر بھی نہیں آ سکتے۔

خیال رہے کہ بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے اور وہ میچ کے دوران اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے اسٹیڈیم آتے ہیں، لیکن موجودہ سیزن میں انڈین ٹیم سپر-4 سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

india

Asia cup

pakistan vs sri lanka

Asia Cup 2022

asia cup final