طالبہ تشدد کیس: ملزم سزا سے نہیں بچ سکیں گے: ہاشم ڈوگر
صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ میڈیکل کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم جتنے بھی با اثر ہوں سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر)محمد ہاشم ڈوگر نے فیصل آباد میں تشدد کی شکار طالبہ خدیجہ کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی خصوصی ہدایات پر واقعہ کی تفصیلات سے مکمل آگاہی لی جارہی ہے۔
انہوں نے ضلعی پولیس کی طرف سے جاری قانونی اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس نے سفارش کی پرواہ کئے بغیر مقدمہ کی موثر انداز میں پیروی کی۔
انہوں نے خدیجہ اور ان کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دلوائیں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا ایک واقعہ ہے جس کا ذکر کرنے سے بھی شرمندگی ہوتی ہے،اس کیس میں ہماری پولیس نے بہت اچھا کام کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کا مثبت کردار سامنے آرہا ہے، گزشتہ ایام میں پولیس نے بڑی کارروائیاں کیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کو خصوصی ٹاسک دیئے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ خدیجہ اور ان کے اہلخانہ سے بات ہوئی ہے وہ پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔
Comments are closed on this story.