Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگی سینیٹر افنان اللہ کے برادر نسبتی اسلام آباد سے اغوا

بچوں نے اطلاع دی کہ والد کو کچھ لوگ لے کر چلے گئے۔
شائع 11 ستمبر 2022 04:19pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ کے برادر نسبتی طلحٰہ اسد اسلام آباد سے اغوا ہو گئے۔

اسلام آباد پولیس نے مغوی طلحٰہ اسد کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق دو نامعلوم افراد طلحہٰ اسد کو گاڑی میں ڈال کر لے گئے، بچوں نے اطلاع دی کہ والد کو کچھ لوگ لے کر چلے گئے۔

درج مقدے کے متن کے مطابق واقعے کے بعد طلحہٰ اسد کا موبائل فون بھی بند ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

PMLN

اسلام آباد

kidnap

Senator Afnanullah Khan