Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں نائن الیون حملے کو 21 سال مکمل

حملے کے نتیجے میں 2 ہزار977 افراد لقمہ اجل بنے
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2022 04:02pm
فوٹو/فئل
فوٹو/فئل

امریکا میں ہونے والے افسوسناک واقعے کو آج 21 سال بیت چکے ہیں۔

آج سے21 برس پہلے نیویارک میں دہشت گردی ایسا ہولناک واقعہ پیش آیا، جس نے دنیا کے منظرنامہ ہی کو بدل کررکھ دیا۔

صبح کے وقت دہشت گردوں نے 4 کمرشل طیاروں کو اغوا کرنے کے بعد پہلے طیارے کو نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں موجود ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت سے ٹکرا دیا تھا۔

اس کےعلاوہ دہشت گردوں نے امریکا کے اہم مقامات کوبھی نشانہ بنایا جبکہ دہشت گرد چوتھے طیارے سے مطلوبہ ہدف کو نشانہ نہ بنا سکے۔

مذکورہ حملے کے نتیجے میں 2 ہزار977 افراد لقمہ اجل بن گئے اور تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

United States

9/11