Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہم فنکار نے’دی کپل شرما شو’ چھوڑ نے کا فیصلہ کرلیا

آہستہ آہستہ کرکے کئی کرداروں نے کامیڈی شو کو خیرباد کہہ دیا
شائع 11 ستمبر 2022 12:06pm
فوٹو/فائل
فوٹو/فائل

معروف بھارتی کامیڈی شو’دی کپل شرما شو’ ایک نئے سیزن کے ساتھ جلد ہی شروع ہونے والا ہے مگراِس شو کے مداحوں کو ایک خبر سُن کر بڑا دھچکا لگے گا۔

کامیڈی شو میں ویسے تو کئی کرادر ہیں، جن کومداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے لیکن ایک کردار نے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ‘دی کپل شرما شو’ میں کرشنا ابھیشیک کی سیزن 2 میں واپس نہیں ہوگی، جس کے ساتھ ہی ساتھ شو میں طویل عرصے سے کام کرنے والے چندو (چندن پرابھاکر) نے بھی کہا ہے کہ وہ کامیڈی شومیں نظرنہیں آئیں گے۔

 چندو (چندن پرابھاکر) فوٹو/فائل
چندو (چندن پرابھاکر) فوٹو/فائل

‘دی کپل شرما شو’ میں چندو کا کردارادا کرنے والے سابق اداکارکی جانب سے شو میں واپسی سے متعلق کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہیں صرف ایک بریک کی ضرورت ہے۔

بھارتی شوبزویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے چندن پربھاکر نے کپل شرما شو چھوڑنے کی کوئی وضاحت نہیں کی جبکہ انہوں نے کہا کہ “ہاں، میں دی کپل شرما شو کے اس سیزن کا حصہ نہیں بنوں گا، اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے، میں صرف ایک بریک لینا چاہتا تھا۔”

اس سے پہلے کرشنا ابھیشیک پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ کپل شرما شوکے موجودہ سیزن میں نظر نہیں آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ “معاہدے کے مسائل” اس کی وجہ تھے۔

دوسری جانب شو کی سب سے مشہوراداکارہ بھارتی سنگھ پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ وہ دی کپل شرما شو کے اگلے سیزن میں باقاعدہ نہیں ہوں گی۔

Bollywood

ٰIndia

The Kapil Sharma Show

Chandan Prabhakar