Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسی کی پسند نہ پسند پر عمران خان کو مائنس ون نہیں کیا جاسکتا: اعظم سواتی

مائنس ون کا فارمولا پاکستان کے مستقبل کے لئے خطرناک ہے
شائع 10 ستمبر 2022 11:32pm
مجھے اپنی جان کا خطرہ ہے۔ فوٹو — فائل
مجھے اپنی جان کا خطرہ ہے۔ فوٹو — فائل
Notice par Notice, Bayan par bayan, Minus one?| Rubaroo with Shaukat Paracha | Aaj News

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ مائنس ون کا فارمولا پاکستان کے مستقبل کے لئے خطرناک ہے۔

آض نیوز کے پروگرام ‘روبرو’ میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی طور پر تباہی کی جانب جا رہا ہے، سیلاب کی صورتحال بھی سامنے ہے۔

انہوں نے کہا مائنس ون کا فارمولا پاکستان کے مستقبل کے لئے خطرناک ہے اور کسی کی پسند نہ پسند پر عمران خان کو مائنس ون نہیں کیا جاسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان کے اندر سب کچھ ہو سکتا ہے، چند لوگ پنجاب کی حکومت کو ختم کرنے کے لئے اپنا مال پیش کر رہے ہیں، شکور تو بک کر لوٹے ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے اپنی جان کا خطرہ ہے، ان حالات کے اندر ہر ایک شخص کو خطرہ ہے۔

pti

AAJ NEWS

imran khan