Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی رہاشگاہ فروخت کیلئے پیش

آسٹریلیا میں واقع ’ڈائمنڈ ہیڈ مینشن‘ کروڑوں ڈالر مالیت کی جائیداد ہے
شائع 10 ستمبر 2022 11:31pm

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی رہاشگاہ کوٹھی فروخت کیلئے پیش کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں واقع ‘ڈائمنڈ ہیڈ مینشن’ کروڑوں ڈالر مالیت کی جائیداد ہے، یہ آسٹریلیا کے سابق موٹرسائیکل ریسنگ ورلڈ چیمپیئن مک ڈوہن کی ملکیت ہے۔

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے درمیان ہونے والا سب سے بڑا جھگڑا بھی اس کوٹھی میں ہوا تھا، اس جھگڑے میں جانی ڈیپ کی انگلی ٹوٹ گئی تھی۔

جانی ڈیپ اور ایمبر کی شادی فروری 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں اس کوٹھی میں مارچ کے دوران رہے تھے۔

قبل ازیں اس کوٹھی کو بریڈ پٹ نے بھی کرائے پر حاصل کیا تھا، اب یہ 4 کروڑ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔

ڈائمنڈ ہیڈ مینشن میں 10 خواب گاہیں، 10 غسل خانے اور دیگر کئی پرتعیش کمرے ہیں۔

یہ 18 ایکڑ پر محیط ہے جس میں ہیلی پیڈ اور نجی طیاروں کی لینڈنگ کیلئے رن وے بھی ہے۔

کوٹھی میں ایک تیز رفتار جیٹی بھی ہے جس کی رسائی دریا تک ہے، یہاں ہوم تھیٹر بھی نصب ہے۔

Johnny Depp

Amber Heard

Mansion