Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی ظفر نے بالی ووڈ اداکارہ کو کیا آفر دی ؟

گلوکار نے حال ہی میں کینڈین ایف ایم کو انٹرویو دیا ہے
شائع 10 ستمبر 2022 10:56pm

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی شہناز گل کو بھی میوزک ویڈیو میں اپنے ساتھ کام کرنے کی آفردے دی۔

کینڈین ایف ایم کو انٹرویو کے دوران پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے کہا کہ اگر شہناز گل چاہیں تو وہ اپنے اگلے میوزک ویڈیو میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

شاہ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ کام نہ کریں تو ہی بہتر ہے ۔

علی ظفر سے پوچھا گیا کہ وہ رنویر سنگھ کے حوالے سے کیا کہیں گے جس پرگلوکار علی ظفر نے کہا کہ رنویر سنگھ ایک فن انسان ہیں وہ ہر وقت پھدکتے رہتے ہیں ۔

کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی ڈیمانڈ کافی بڑھ گئی تھی لیکن 2019 میں ہوئے پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی اس کا اثر انٹرٹینمنٹ کی دنیا پر بھی پڑا تھا ۔

ali zafar

Shehnaz Gill