Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شنیرا نے وسیم اکرم کی ملکہ برطانیہ کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

ملکہ الزبتھ دوم دو روز قبل 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
شائع 10 ستمبر 2022 09:04pm

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ، سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر وسیم اکرم کی ملکہ برطانیہ کے ساتھ ملاقات کی ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں وسیم اکرم پی سی بی کے لوگو والا کوٹ پہنے ہوئے ملکہ برطانیہ سے ایک ملاقات کے دوران ان سے ہاتھ ملاتے ہوئےنظر آرہے ہیں۔

شنیرا اکرم نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئےملکہ برطانیہ کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جمائما نے ملکہ اور عمران خان کے ساتھ یادگار تصویرشیئرکردی

اُنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں ملکہ کی روح کے سکون کے لیے دعا بھی کی۔

اس ے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ (جمائما خان ) نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی اورعمران خان کی ایک یادگار تصویر شیئرکی ہے۔