Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے کس پر اور کیوں لعنت بھیجی

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے نادیہ حسین سے اتفاق کیا
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2022 11:48pm

اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) پر لعنت بھیج دی۔

اداکارہ نادیہ حسین نے شہر کراچی کی سڑکوں کی صورتحال پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پر لعنت، پورے کراچی میں سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔

اداکارہ کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے نادیہ حسین سے اتفاق کیا۔

کراچی کا مشہور انڈر پاس یا افغانستان کا غار؟

گزشتہ دنوں فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع شہدائے حق انڈرپاس کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں، کے ایم سی کی جانب سے تعمیر کیا گیا ناظم آباد انڈرپاس ناقص مٹیریل کی انتہا ہے، انڈرپاس کے اندر روشنی ہے نہ سڑک، یہ ناقابل یقین ہے۔

kmc

Nadia Hussain