Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چڑیا گھر سے فرار چمپینزی اور ملازمہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

فرار مادہ چمپنزی کس شرط پر واپس چڑیا گھر جانے کیلئے راضی ہوئی؟
شائع 10 ستمبر 2022 06:10pm
اسکریب گریب
اسکریب گریب

جنگ زدہ یوکرین کے شہر خارکیو میں مٹر گشتی کرنے والی ایک مادہ چمپینزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔

چڑیا گھر سے فرار ہونے والی “چیچی” نامی چمپینزی کا واپسی کیلئے کافی دیر تک منانا پڑا، اور بالآخر بارش کی مداخلت کے باعث چیچی مجبوراً اپنے گھر کو لوٹنے کیلئے راضی ہوگئی، یہ رضا مندی بھی مشروط تھی۔

تیرہ سالہ مادہ چمپینزی پیر کے روز خارکیو چڑیا گھر سے فرار ہوئی، چڑیا گھر والوں نے اسے تقریباً دو گھنٹے بعد شمال مشرقی شہر کے فریڈم اسکوائر میں تلاش کیا، جو زیادہ دور نہیں تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں مختصر سیر سپاٹے کے بعد چیچی کو بالآخر ایک پیلے رنگ کی برساتی ہوڈی پہننے پر آمادہ کیا جا رہا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیوز کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے، جس میں روس کی جنگ کے دوران ایک نادر لمحہ اور یوکرین میں جانوروں کی حالت زار کے بارے میں ایک بصیرت پیش کی گئی ہے جن کے گھر بھی بمباری کی زد میں آئے ہیں۔

چیچی کو گھر واپس آنے کے لیے قائل کرنے والی وکٹوریہ کوزیریوا خارکیو چڑیا گھر کی ملازمہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ “چمپینزی انتہائی ذہین مخلوق ہیں، ان کے لیے باڑ توڑ کر وہاں سے نکلنا مشکل نہیں تھا۔”

 اسکرین گریب
اسکرین گریب

“جب میں نے سنا کہ وہ بھاگ گئی ہے تو میں اس کے پیچھے چوک تک گئی اور اس سے باتیں کرنے لگی۔”

کوزیریوا جو چیچی کو اس کے بچپن سے جانتی ہیں، انہیں ویڈیو میں اس کے قریب آتے اور اسے پیلی جیکٹ پہننے میں مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 اسکرین گریب
اسکرین گریب

45 سالہ زو کیپر نے کہا، “اسے قائل کرنا مشکل نہیں تھا۔ بس بات چیت کی ضرورت تھی، بارش ہو رہی تھی، میں نے اس سے بات کی اور اپنی جیکٹ دینے کی بات کی، اسے پہننے میں مدد کی اور اسے گلے لگایا، پھر ہم اس کی پسندیدہ سائیکل پر اسے لیکر روانہ ہوگئے۔”

Viral Video

Ukraine

Kharkiv

weird

Chimpanzee