Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں کتے کی ہلاکت پر مقدمہ درج

درج مقدمے میں اسپتال کے ڈاکٹرز سمیت 12 ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔
شائع 10 ستمبر 2022 03:59pm

اسلام آباد سیکٹرای سیون میں قائم جانوروں کے اسپتال میں کتے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ کوہسارمیں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمہ میں کہا گیا کہ بیمار کتے کو اسپتال میں چھوڑ کرگئے تھے، لیکن دوسرے روز ڈاکٹر نے فون کرکے بتایا کتا مرگیا ہے۔

“دوسرے روز اسپتال پہنچنے پر ہلاکت کی وجہ اور رپورٹ کا مطالبہ کیا، تو ڈاکٹراورعملے کے 12 افراد نے حراساں کرنے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی دی۔”

درج مقدمے میں اسپتال کے ڈاکٹرز سمیت 12 ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کتے کو ہلاک کرنے والے ملزم کو اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی 50 ہزار روپے مچلکوں کےعوض ضمانت منظور کرلی گئی۔

کوہسارپولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی، جبکہ ملزم کے وکیل نے جوڈیشل ریمانڈ منظور ہونے پر درخواست ضمانت دائر کی۔

وکیل نے استدعا کی کہ مقدمہ میں لگی دفعات قابل ضمانت ہیں، تو ضمانت منظور کی جائے، جس پرعدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Dog Died in Islamabad