Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکہ برطانیہ کا انتقال، فلم “دی کراؤن” کی شوٹنگ روک دی گئی

اس سریز کے اب تک 4 سیزن ریلیز کیے جاچکے ہیں
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2022 09:05am

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کی زندگی پر بنائی جانے والی نیٹ فلیکس کی معروف سیریز ‘دی کراؤن’ کے پانچویں سیزن میں تاخیر ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ‘دی کراؤن’ کے پانچویں سیزن کی تکمیل پر کام جاری تھا مگر اب ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اس پر کچھ عرصے کے لیے کام روک دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں سیریز کے لکھاری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے احترام میں ‘دی کراؤن’ کی شوٹنگ کچھ عرصے کے لیے روک دی جائے گی۔

دی کراؤن کی ٹیم نے عندیہ دیا کہ ملکہ الزبتھ کی وفات کے احترام میں سیریز کے پانچویں سیزن کی تکمیل کچھ تاخیرکا شکار ہوسکتی ہے۔

دی کراؤن’ نامی ویب سیریز برطانوی شاہی خاندان پر بنائی جانے والی سیریز ہے، جس کے چار سیزن ریلیز کیے جا چکے ہیں اور اس کے پانچویں سیزن کو رواں برس کے اختتام یا آئندہ سال کے آغاز تک ریلیز کیے جانے کا امکان تھا، تاہم اب ممکنہ طور پر اس میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے۔

The Crown