Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمیں امریکا کو بھی اپنا سی پورٹ دینا چاہیے: جنرل (ر) طارق خان

وزیراعظم کے پاس فوج کا نیا سپہ سالار لگانے کا اختیار ہوتا ہے
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2022 09:08am
بھارت سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔۔ فوٹو — فائل
بھارت سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔۔ فوٹو — فائل
Mulk kay halaat, jumhuriyat mushkil main? | Aaj Rana Mubashir kay sath | Aaj News

جنرل ریٹارئرڈ طارق خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پاس آرمی چیف لگانے کا اختیار ہوتا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ‘آج رانا مبشر کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق خان نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) سے دنیا کو فائدہ پہنچے گا، ہمیں امریکا کو بھی سی پورٹ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے تقرر و تبادلے پر بحث نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وزیراعظم کے پاس فوج کا نیا سپہ سالار لگانے کا اختیار ہوتا ہے اور جو چار نام تقرری کیلئے آتے ہیں وہ میرٹ پر ہوتے ہیں۔

جنرل (ر) طارق نے کہا کہ لوگوں کو بہت زیادہ سیاسی اسپیس مل گیا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ زیادہ باتیں کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوجی انخلاء سیاسی فیصلہ تھا جب کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارت سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔

CPEC

AAJ NEWS

Indian occupied Kashmir

COAS

United States