Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

کل پوری قوم ایک زبان ہو کر نکلے: فواد چوہدری

عمران خان کو سیاست سے مائنس کیا گیا تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2022 09:47am
جلد عوام کی منتخب حکومت ملک کا اقتدار سنبھالے گی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
جلد عوام کی منتخب حکومت ملک کا اقتدار سنبھالے گی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) فواد چوہدری نے کہا کہ کل پوری قوم ایک زبان ہو کر نکلے، ہم ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف تحریک چلارہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے، تحریک عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےسیاسی حالات پہلے ہی مشکلات کا شکارہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں، جن حلقوں پر انتخابات ملتوی ہوئے وہاں سیلاب نہیں تھا، موجودہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس کیا گیا تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا، کل عمران خان گوجرانوالہ میں تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کیلئےحکومت کوزیادہ وقت نہیں دیا جاسکتا، جلد عوام کی منتخب حکومت ملک کا اقتدار سنبھالے گی۔

pti

Federal govt

imran khan

Fawad Chaudhary