Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو بڑے پیمانے پر مالی امداد کی ضرورت ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

دورہ پاکستان کا مقصد سیلاب متاثرین سےاظہار یکجہتی کرنا ہے
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2022 09:39am
Bilawal Bhutto joint press conference with UN Secretary General Antonio Guterres | Aaj News

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد سیلاب متاثرین سےاظہار یکجہتی کرنا ہے، پاکستان کو بڑے پیمانے پر مالی مدد کی ضرورت ہے

اسلام آباد میں یو این سیکرٹری جنرل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یواین سیکرٹری جنرل کا دورہ ہمارے لئے بہت اہم ہے، سیلاب سے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 1300 افرادجاں بحق ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کا پھیلاؤ بھی بڑا چیلنج ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں، مگر متاثرین کی بحالی کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مدد درکار ہے۔

اس موقع پر یو این سیکرتری جنرل نے کہا کہ وزیراعظم اور دیگر حکام سے ملاقات ہوئی، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں، ملک میں سیلاب سے تباہی پر افسوس ہے، اسی لئے میرا دورہ پاکستان کا مقصد سیلاب متاثرین سے یکجہتی کرنا ہے۔

انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہمارا محبت کا رشتہ سے، پاکستانی عوام کو مشکل میں دیکھ کر افسوس ہوا، مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دور حاضر کا بڑا چیلنج ہے، دورے کا مقصد عالمی برادری سے مدد کی اپیل بھی ہے، لہٰذا چند دنوں میں پاکستان کی مدد کے لئے دوبارہ اپیل کریں گے۔

انتونیو گوتیرس نے پاکستان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افغان مہاجرین کی طویل عرصے تک مہمان نوازی لائق تحسین ہے۔

afghanistan

اسلام آباد

floods

UN Secretary General

FM Bilawal

Floods in Pakistan