Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی سستی کردی

کراچی کے صارفین کو 7 ارب 40 کروڑ روپے تک کا ریلیف ملے گا
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2022 06:37pm
کراچی کے بجلی صارفین کو نیپرا نے خوشخبری سنا دی۔ فوٹو — فائل
کراچی کے بجلی صارفین کو نیپرا نے خوشخبری سنا دی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بجلی سستی کردی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی اور اب اس کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ نیپرا کے مطابق اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جولائی کا ایف سی اے جون کی بہ نسبت صارفین سے 15 روپے 22 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

اتھارٹی نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوائے کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا جس کے تحت کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 40 کروڑ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔