Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسیم شاہ کا تحفے میں ملا بیٹ نیلام کرنے کا فیصلہ

نسیم شاہ نے اس بیٹ سے افغانستان کیخلاف 2 چھکے لگا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار کیا۔
شائع 09 ستمبر 2022 03:49pm
ہمارے شیر نسیم شاہ اب اس بلے کا جو چاہے کریں، حسنین
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب / پی سی بی
ہمارے شیر نسیم شاہ اب اس بلے کا جو چاہے کریں، حسنین فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب / پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایشیاکپ ٹی 20 کے سپرفورمرحلے میں افغانستان کیخلاف 2چھکے لگا کرٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیٹ کونیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئرکی گئی ہے جس میں محمد حسنین نے اپنا بیٹ نسیم شاہ کوگفٹ کردیا۔

محمد حسنین نے کہا کہ ہمارے شیرنسیم شاہ اب اس بلے کا جو چاہے کریں۔

نسیم شاہ نے حسنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بیٹ کو نیلام کریں گے اوراس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا آدھا حصہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

پاکستان کو افغانستان کیخلاف میچ میں کامیابی اورایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا تھا،جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر 2 چھکے لگا کر پورا کیا۔

afghanistan

پاکستان

Mohammad Hasnain

Naseem shah

Asia cup

Asia Cup 2022