Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمائما نے ملکہ اور عمران خان کے ساتھ یادگار تصویرشیئرکردی

یہ تصویر 1997 میں ملکہ کے دورہ پاکستان کے دوران کھینچی گئی تھی
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2022 09:12pm

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ (جمائما خان ) نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی اورعمران خان کی ایک یادگار تصویر شیئرکی ہے۔

انسٹاگرام پرملکہ کی بھی مختلف تصاویر شیئرکرنے والی جمائما نے کیپشن میں انہیں بہترین الفاظ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔

عمران خان اور جمائما کی ملکہ کے ساتھ یہ تصویر سال 1997 میں کھینچی گئی تھی جب ملکہ دورہ پاکستان کے لیے تشریف لائی تھیں۔

شنیرا نے وسیم اکرم کی ملکہ برطانیہ کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

تصویرمیں جمائما کوسر پر دوپٹہ اوڑھے ہوئے خالصتاً مشرقی اندازمیں دیکھا جاسکتا ہے تو عمران خان بھی روایتی شلوارقمیض اور ویسٹ کوٹ میں ملبوس ہیں۔

ملکہ کی موت پر شاہی خاندان کے ساتھ اظہارِتعزیت کرنے والی جمائما نے الزبتھ دوم کونایاب خصوصیات کاحامل قراردیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نےعوامی زندگی میں شائستگی، نظم و ضبط، وقار،عزم اورمستقل مزاجی نبھائی ۔

ملکہ کے لیے دعاگو جمائما نے لکھا کہ انہیں اس افسوسناک خبرپراپنی برطانیہ میں عدم موجودگی بہت عجیب لگ رہی ہے۔

imran khan

Queen Elizabeth II

Jemima Goldsmith