ایشیاکپ: غیراہم میچ میں ویرات کوہلی کا بلاّ 3 سال بعد رنزاُگلنے لگا
گزشتہ روز ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے غیراہم میچ میں بھارت نے افغانستان کو 101 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ سابق بھارتی کپتان کوہلی بھی سالوں بعد فارم میں آگئے۔
دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا روہت الیون کوبھرپورفائدہ ہوا۔
بھارتی ٹیم نے213 رنز اسکور کیے، جس کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر111رنزبناسکی۔ بھونیشور کمار نے 4 اوورز میں 4 رنز دیکر 5 افغان کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
ایونٹ میں یہ دونوں ٹیموں کا آخری میچ تھا جس کی خاص بات 3 سال بعد بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی سینچری تھی۔
انٹرنیشنل کیریئر کی 71 ویں سنچری اسکورکرنے والے کوہلی کی یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں پہلی سینچری تھی۔
کئی سالوں سے اچھا اسکورنہ کرنے والے سابق بھارتی کپتان نے 6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ویرات کوہلی نے آخری بار 23 نومبر 2019 میں بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں سینچری اسکور کی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح منتظرتھے۔
Comments are closed on this story.