Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب سے ملکی معیشت کو 12 ارب ڈالر کا نقصان، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا

حکومت ان نقصانات کے ازالے کیلئے اے ڈی بی، عالمی بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے مدد مانگے گی
شائع 08 ستمبر 2022 11:46pm
رپورٹ مالیاتی اداروں کو بھی ارسال کی جائے گی۔ فوٹو — فائل
رپورٹ مالیاتی اداروں کو بھی ارسال کی جائے گی۔ فوٹو — فائل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ابتدائی رپورٹ تیار کی جس میں زراعت اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر نقصانات شامل ہیں۔

وزارت خزانہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پرابتدائی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم آفس ارسال کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ملکی معیشت کو 12 ارب ڈالرکا نقصان ہوا، معاشی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہوکر 3.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقعوں میں 1.2 فیصد کمی کا خدشہ ہے جب کہ 180 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبے بند ہونے سے 6 لاکھ افراد کا روزگار سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی)، عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کو بھی ارسال کی جائے گی۔

حکومت ان نقصانات کے ازالے کے لئے اے ڈی بی، عالمی بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے مدد مانگے گی۔

Shehbaz Sharif

IMF

floods

Ministry of Finance

Floods in Pakistan