Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف علی اور افغان بولر میں تلخ کلامی، آئی سی سی نے فیصلہ سنا دیا

میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا ہے
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2022 09:39am
دونوں کھلاڑیوں نے غلطی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ فوٹو — آئی سی سی
دونوں کھلاڑیوں نے غلطی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ فوٹو — آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغان بولر پر جرمانہ عائد کردیا۔

اپنے فیصلے میں آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاک افغان میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر آصف علی اور فرید احمد پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے دوران آئی سی سی باضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔

گزشتہ روز میچ کے فیصلے کُن مرحلے کے دوران آصف علی کو آؤٹ کرنے پر افغان بولر نے غیر شائستہ زبان استمعال کی اور نازیبہ اشارے کرکے وہ آصف علی سے الجھ پڑے تھے جس کے رد عمل میں پاکستانی بیٹسمین نے بھی فرید احمد کی جانب بیٹ اُٹھایا تھا۔

Asif Ali

ICC

Pakistan vs Afghanistan

Code of conduct

Asia Cup 2022