Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاکر نے کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں, پولیس
شائع 08 ستمبر 2022 10:29pm

عراق کی مشہور ٹک ٹاکر اور ڈراموں کی اداکارہ مروہ القیسی نے کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کے مطابق مروہ القیسی نے عمارت کی 11 منزل سے چھلانگ لگائی جس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مروہ القیسی کی بہن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس وقت بے حد تکلیف میں ہوں، نہیں معلوم بہن نے خودکشی کیوں کی، مداحوں سے درخواست ہے کہ مروہ القیسی کی موت کے بارے میں تبصرہ نہ کریں۔

خودکشی کا واقعہ عراق کے شہر اربیل میں پیش آیا۔ 33 سالہ مروہ القیسی کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

sucide

TikToker

Marwa Al Qaisi