Aaj News

جمعرات, جنوری 23, 2025  
22 Rajab 1446  

کسی کو گردے کی ضرورت ہے، آئی فون 14 لانچ ہوگیا

ایپل کے آئی فون 14 سیریز کی لانچ پر مزاحیہ میمز کا طوفان
شائع 08 ستمبر 2022 09:28pm

ایپل نے آئی فون 14 سیریز لانچ کردی جس میں آئی فون 14، آئی فون 14 پرو، آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔

ایپل کی جانب سے آئی فون 14 کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا مزاحیہ میمز کا طوفان امڈ آیا، بہت سے صارفین نے اپنے ردعمل میں آئی فون 14 کو خریدنے کیلئے ‘گردے بیچنے’ کی میمز شیئر کیں ۔

معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ ’کسی کو گردے کی ضرورت ہے، آئی فون 14 لانچ ہوگیا ہے۔

ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی بیٹی ایوا جابز نے بھی آئی فون 14 کے حوالے سے وائرل ہونے میمز اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ۔

 آئی فون 14 سیریز کے لانچ ہوتے ہی دلچسپ میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون 14 دو سائز میں متعارف کروایا گیا یعنی معمول کے آئی فون 14 اور بڑی سکرین یا ڈسپلے کے ساتھ آئی فون 14 پلس۔

امریکہ میں آئی فون 14 کی رونمائی کے دوران دکھایا گیا کہ نئے فون میں ایمرجنسی سیٹلائیٹ کنکٹیویٹی اور کار کریش ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔

اپیل کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران نئے فون کے چار ورژن متعارف کروائے گئے ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس چار خوبصورت نئے کلرز میں دستیاب ہوں گے جن میں گہرے جامنی، چاندی، سونا، اور اسپیس بلیک شامل ہیں۔

آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالر یعنی تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوگی اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالر یعنی تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے ہوگی۔

علاوہ ازیں آئی فون پرو 999 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار پاکستانی روپے ) جبکہ آئی فون پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 47 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔