Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ویرات کوہلی کی تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری

کوہلی نے افغانستان کے خلاف 61 گیندوں پر 122 رنز کی اننگ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرلی
شائع 08 ستمبر 2022 08:58pm
فوٹو — آئی سی سی
فوٹو — آئی سی سی

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے تین سال طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنا ڈالی۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے ڈیڈ ربڑ میچ میں ویرات کوہلی نے افغانستان کے خلاف 61 گیندوں پر 122 رنز کی اننگ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔

اس اننگ کے بعد ویرات کوہلی کی مجموعی سنچریز کی تعداد 71 ہوگئی ہے جب کہ بھارتی بلے باز نے اس سے قبل 2019 میں بنگلادیش کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 70ویں سنچری بنائی تھی۔

virat kohli

Asia Cup 2022

India vs Afghanistan

century