Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اروشی روٹیلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں

نسیم شاہ سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹنے میں مصروف ہیں
شائع 08 ستمبر 2022 08:01pm

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں۔

ایشیا کپ کے سُپراوورمیں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں نسیم شاہ کے 2 یادگارچھکے سوشل میڈیا پرچھائے ہوئے ہیں۔

ایسے میں بھارتی اداکار ہ سُربھی جیوتی بھی افغانستان کے خلاف پاکستانی باؤلر کی کارکردگی پر ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ہیرا مل گیا ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ نے پہلے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی اور پھر گزشتہ روز افغانستان کے خلاف اپنی جارحانہ بیٹنگ سے بین الاقوامی میں اپنی پہچان بنالی ہے ۔

بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

ایڈٹ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گراؤنڈ میں ایک گانے پر نسیم شاہ کے ایک ری ایکشن پر اروشی روٹیلا دلفریب انداز میں مسکرارہی ہیں۔

Naseem shah

Urvashi Rautela

Surbhi Jyoti