Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے

ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2022 08:09pm
ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ فوٹو — فائل
ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ فوٹو — فائل
Breaking | Election Commission postponed By-Elections across the Pakistan | Aaj News

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ذرائع آمدورفت مخدوش ہوچکے ہیں جب کہ قومی ایمرجنسی بھی نافذ ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج افسران جو الیکشن ڈیوٹی میں تعینات کئے گئے تھے وہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں لہذا ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات 11 ستمبر،25 ستمبر اور دو اکتوبر کو شیڈول تھے۔

الیکشن این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237، این اے 239، این اے 246 اور پی پی 209 خانیوال میں ضمنی الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضمنی اتخابات میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر کاغزات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

اسلام آباد

imran khan

floods

Election commission of Pakistan

by-election