Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

جیل جاکر اور خطرناک ہوجاؤں گا، عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے آنے والے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتباہ
شائع 08 ستمبر 2022 03:33pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی  اسلام آباد ہائیکورٹ آمد، تصویر اسکرین گریب
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد، تصویر اسکرین گریب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بارپھراپنے مزید خطرناک ہوجانے کا اشارہ دیا ہے۔

عمران خان خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

کمرہ عدالت میں جانے سے قبل غیررسمی گفتگومیں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جیل میں جا کر اور خطرناک ہوجاؤں گا۔

حکومت کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ، “ وہ بہت پہلے سے بنارہی ہے“۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ اتنی پولیس زندگی میں پہلی بار دیکھی ہے، ایسا لگ رہا ہے ہے کہ عدالت میں کلبھوشن آرہا ہے،مجھے عدالت آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے ہیں۔

imran khan

Islamabad High Court

Pakistan Tehreek-e-Insaf