Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

استعفیٰ سیاسی مقاصد کیلئے تھا: پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر نیا تنازع

عمران خان سے اظہار یک جہتی اور سیاسی مقاصد کیلئے دستخط کیے
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2022 03:28pm
استعفےعمران خان سے اظہار یک جہتی کے لئے تھے، تصویر فیس بُک
استعفےعمران خان سے اظہار یک جہتی کے لئے تھے، تصویر فیس بُک

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے معاملے کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبد الشکورشاد نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا، پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹرکے لکھے استعفوں پر123 ارکان سے دستخط لئے گئے۔

  رکن اسمبلی عبد الشکورشاد تصویر: آفیشل ویب نیشنل اسمبلی
رکن اسمبلی عبد الشکورشاد تصویر: آفیشل ویب نیشنل اسمبلی

درخواست میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبد الشکورشاد نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ استعفے اسپیکرکو بھیجے نہ نام لکھا، نہ تاریخ ڈالی، پارٹی نے بتایا کہ استعفے پارٹی ڈسپلن کو برقراررکھنے کیلئے ہیں، عمران خان سے اظہار یک جہتی اور سیاسی مقاصد کیلئے دستخط کیے۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے استدعا کی کہ استعفوں کی منظوری عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کے شیڈول معطل، سیٹ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے۔

pti

imran khan

Abdul Shakoor Shad