Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کو شکست، صدر اور وزیراعظم بھی نسیم شاہ کی تعریف کرنے میدان میں آگئے

نوجوان کھلاڑی نے آخری اوور میں افغان گیند باز کو 2 چکھے رسید کر قومی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے
شائع 08 ستمبر 2022 12:35am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی ٹیم کی ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف جیت کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف بھی نسیم شاہ کی تعریف میں بول پڑے۔

ایک ٹوئٹ میں صدر علوی نے نسیم شاہ کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ ویل ڈن نسیم شاہ، قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے پریشانیوں کے اس ٹائم میں ہمارے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔

وزیراعظم شہباز شریف نے میچ کے آخری اوور میں نسیم شاہ کی بلے بازی سے متاثر ہوکر ٹوئٹ کی۔

دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر شائقین کرکٹ سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کو سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نوجوان کھلاڑی نے آخری اوور میں افغان گیند باز کو 2 چکھے رسید کر قومی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو پچھاڑ کر ایونٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانےکے بعد افغانستان کے ساتھ بھارت بھی ایشیا کپ سے باہر ہوگیا ہے اور اب ایونٹ کا فائنل گرین شرٹس اور سری لنکا کے مابین 11 ستمبر بروز اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Shehbaz Sharif

ٹویٹر

Arif Alvi

Pakistan vs Afghanistan

Naseem shah

Asia Cup 2022