سجل علی کی پہلی عالمی فلم میں پاکستانی ثقافت کی جھلک، ٹریلر دیکھیں
سجل علی کی پہلی عالمی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کی کہانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے جبکہ فلم کی ہدایات بالی ووڈ فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں۔
واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ کے دو منٹ سے بھی کم دورانیے کے ٹریلر میں فلم کے تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی برطانوی لڑکی اور پاکستانی نژاد برطانوی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو نہ صرف پڑوسی ہوتے ہیں بلکہ بچپن کے دوست بھی ہوتے ہیں۔
ٹریلر میں سجل علی کو پاکستانی لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے جب کہ شبانہ اعظمی کو ان کی والدہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر میں گلوکار راحت فتح علی خان کی جھلک بھی دکھائی گئی جو کہ شہزاد لطیف اور سجل علی کی شادی کی تقریب میں پرفارمنس کرتے دکھائی دیں گے۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری، جیف مرزا، مم شیخ، مریم حق اور سندھو وی شامل ہیں۔
رومانس، کامیڈی اور پاکستانی ثقافت سے بھرپور فلم آئندہ سال 27 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.