Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنی ہی ٹیم کیخلاف “گول” کی تفتیش میں پولیس شامل

جان بوجھ کر گیند کو اپنے ہی نیٹ میں پھینکنے والے کھلاڑیوں کیخلاف تفتیش کا آغاز
شائع 07 ستمبر 2022 06:31pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

برازیل کے ایک فٹ بال کلب نے دو کھلاڑیوں کو فل ٹائم سے ایک منٹ قبل کئے جانے والے عجیب گول کے بعد معطل کر دیا ہے۔

مڈفیلڈر جولیو کیمپوس بیک پاس کے بعد جان بوجھ کر گیند کو اپنے ہی نیٹ میں پھینکتے نظر آئے، جبکہگول کیپر لوئس انتونیو نے اسے روکنے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی۔

جس کے بعد ایمازوناس ریاستی چیمپئن شپ کے دوسرے ڈویژن میں ایٹلاٹیکو ایمازونینز نے حریف سُل امریکہ کو 4-1 سے پیچھے چھوڑ دیا۔

کیمپوس کلب نے اس کے بعد اعلان کیا کہ ملوث افراد کو برطرف کردیا گیا ہے اور علاقائی استغاثہ سے مبینہ میچ فکسنگ کی تحقیقات شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔

اگرچہ اس میں کھلاڑیوں کا نام نہیں بتایا گیا، لیکن قیاس کیا گیا کہ ان میں لوئس انتونیو کے ساتھ ساتھ گیند کو نیٹ میں ڈالنے والا شخص بھی شامل ہے۔

حالانکہ متنازع گول نے اس بات پر کوئی اثر نہیں ڈالا کہ میچ کس نے جیتا، لیکن اتوار کی شکست نے ایٹلاٹیکو ایمازنینز کو ریاست کی اعلیٰ درجے کی لیگ میں ترقی کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

ایٹلاٹیکو ایمازنینز نے ایک بیان میں اس واقعے کو “سنگین تخریب کاری” کی کارروائی قرار دیا اور اپنا ہی گول کرنے والے مڈفیلڈر کے بارے میں کہا کہ “اس کے غیر اخلاقی رویے نے ہماری ٹیم کی ترقی کی تمام امیدوں کو برباد کر دیا اور یہ واضح کر دیا کہ کھیل کے آغاز سے ہی کھلاڑی اپنی ٹیم کو سبوتاژ کرنے کے لیے پرعزم تھا۔”

بیان میں کہا گیا کہ “ ذاتی فائدے کے لیے میچ فکسنگ کے پختہ ثبوت موجود ہیں۔ ہم اس ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ میچ کے دن کھلاڑی کو اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔“

“ہم نے پہلے ہی اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ریاستی پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے رابطہ کیا ہے۔”

FootBall

brazil

Own Goal

Football Club