Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ، بھان سیدآباد کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا

بھان سم نالے پر پانی کا پریشر برقرار ہے۔
شائع 07 ستمبر 2022 05:42pm
شگاف پڑنے سے ٹائون کمیٹی بھان سیدآباد ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ اسکرین گریب
شگاف پڑنے سے ٹائون کمیٹی بھان سیدآباد ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ اسکرین گریب

سیہون شریف: ڈی سی جامشورو نے بھان سیدآباد اور گرد و نواح کے علاقوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

ڈی سی جامشورو کے مطابق منچھر جھیل میں ابھی تک پانی کا شدید دباؤ ہے، بھان سم نالے پر پانی کا پریشر برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھان سم نالے کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، شگاف پڑنے سے ٹائون کمیٹی بھان سیدآباد ڈوبنے کا خدشہ ہے- سم نالے میں شگاف پڑنے سے یونین کاؤنسل ٹلٹی، بھنبھا اور دوسرے علاقے بھی متاثر ہونگے۔

ڈی سی جامشورو نے بھان سیدآباد شھر کو الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا کہ دیا ہے۔

Sehwan Sharif

manchar lake

Sindh floods

Bhan Syedabad